نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کئی کوششیں کیں،اعجاز الحق

74

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کئی کوششیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے فوج کیخلاف کی جانے والی حالیہ تقاریر کے
بعد پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق گروپ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے سابق وزیراعظم پر شدید تنقید کی ہے۔اعجاز الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی، جب فوجی افسران نے رشوت لینے سے انکار کیا تو پھر قائد ن لیگ نے ان کیساتھ لڑائی شروع کردی۔ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فوج کے اعلیٰ افسران سے کبھی نہیں بنی۔ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہر آرمی چیف سے لڑائی کی، کسی آرمی چیف کیساتھ ان کی نہیں بنی۔نواز شریف کی حالیہ فوج مخالف تقاریر کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے جس کی پشت پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام کھڑی ہے، جو ہمیشہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔