شام میں امن قائم ہوتے ہی فوج نکال لیں گے، ترک صدر

210

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام میں قبضے کی کوئی خواہش نہیں ،امن قائم ہوتے ہی ہماری فوج وہاں سے نکل جائے گی۔

انگریزی روزنامچے سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ شام پر قبضے کی بات سراسر لغو اور غلط ہےہم شامی سرزمین پر قابض نہیں ہونا چاہتے، ہماری فوج وہاں صرف امن کے لیے اور امن قائم ہوتے ہی فوج کا انخلا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  قطر میں متعین ترک فوج کے  سبب خطے میں امن و استحکام پیدا ہوا ہے،بعض ممالک  کے بجائے دیگر ممالک کو ہماری فوج کی قطر میں تعیناتی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکی اور شمالی قبرص کو تسلیم کیے بغیر ہمیں محدود سمندری حدود میں مقید کرنا مسئلے کا حل نہیں ، ترکی اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ روم میں ہمارے اٹل موقف اور ثابت قدمی نے کھوکھلی دھمکیاں دینے والوں کو بالآخر مذکرات پر مجبور ہوچکے ہیں۔