شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

175

کرائسٹ چرچ : پاکستان ونیوزی لینڈ میچز کے دوران شائقین کرکٹ کو اسٹڈیم آنے کی اجازت ہوگی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے میچز کے دوران شائقین کرکٹ کو اسٹڈیم آنے کی اجازت ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی.

دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچز پر بھی شائقین اسٹڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے.

 یاد رہے کہ عالمی وبا کورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام کھیلوں کو منسوخ کیا گیا تھا اور ہجوم والی جگہوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کورونا وائرس میں بہتری آنے کے بعد شائقین کو اسٹڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے.

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 18 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔