کراچی واقعہ پر وفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا، فضل الرحمن

189

لاڑکانہ : مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی واقعہ پروفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا.

جے یو آئی و پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی واقعہ پروفاق بری الذمہ نہیں ہوسکتا، جنہیں ذمہ دار قراردیا جا رہا انکوائری بھی وہی کریں گے، سندھ پولیس کا ردعمل اس بات کی نشاندہی ہے کہ پانی سر سے گزر گیا.

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر وفاق فرار حاصل نہیں کرسکتا، پورے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی صورتحال ہے، ملک میں کوئی حکومت نہیں انتظامی ڈھانچہ بکھرا ہوا ہے، حکمرانوں کی نااہلی سےمعیشت متاثرہوئی ،بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں.

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سابق وزیراعظم  نوازشریف نے خود کراچی جلسے میں تقریر نہیں کی جبکہ پی ڈی ایم ابتدائی طور پرایک تحریک ہے، پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو بھی تیار ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار بڑھے گا.

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جیتی ہوئی پارٹیاں بھی کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی، آمرانہ قوت کواس طرح کا کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے.