رکی پونٹنگ کیطرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، عبداللہ شفیق

43

لاہور(نمائندہ جسارت )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرکٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں، رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔کرکٹر عبداللہ شفیق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رکی پونٹنگ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنی ٹیم میں بابر اعظم نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت اچھا پلیٹ فارم تھا نوجوان کرکٹرز کو بہت موقع ملا، بائیو سیکیور ببل میں اب تک بہت اچھا جا رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی اور سفر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپ کا معیار اچھا رہا، ڈبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، زمبابوے کی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا اور ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد نام آئے گا، میرا بھی ایک خواب اور گول تھا کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے۔عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ والد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں فیملی سے سپورٹ ملتی ہے، والد میرے پہلے کوچ ہیں ان کی وجہ سے بہت مدد ملتی ہے۔عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ میری اسٹرنٹھ کٹ اور پل شاٹس ہیں ان پر محنت کرتا ہوں کور ڈرائیو بھی پسند ہے، میں یہاں محنت کر کے پہنچا ہوں اور جیسے کھیلتا آیا ہوں کوشش ہے کہ ویسے ہی کھیلوں۔