فٹبال چیمپئنز لیگ،بائرن میونخ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کوشکست دیدی

29

لندن(جسارت نیوز)فٹبال چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو4-0 کی شکست سے دوچار کر دیا، کلب میں نئی انٹری ڈالنے والے سپراسٹار لوئس سوآریز ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکے۔چیمپئنز لیگ گروپ کی ٹیمیں بائرن میونخ اور اٹلیٹکو آمنے سامنے، جرمن ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے 28ویں منٹ برتری حاصل کی۔ دوسرا گول41ویںمنٹ کے پہلے ہاف کا اینڈ کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی چیمپئنز کھلاڑیوں کا مورال ہائی رہا،66ویںاور پھر72ویں منٹ بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔اسپینش ٹیم کو جوائن کرنے والے لوئس سوآریز کھل کر نہ کھیل سکے، گول کرنے سے محروم رہے جس سے سپر اسٹار کے پرستار مایوس ہو گئے۔دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے مسلسل 12ویں فتح سمیٹ کر حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔