“جنوری میں نواز شریف جیل میں ہوں گے”

161

اسلام آباد: وفاقی  وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک نواز شریف پاکستان کی جیل میں ہوں گے.

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ 15 جنوری تک نواز شریف پاکستان کی جیل میں ہوں گے، نواز شریف کو نہ صرف جیل بھجوائیں گے بلکہ پیسے بھی وصول کریں گے، انہوں نے اپنا نمائندہ بھی جھوٹ کا ماہر رکھا ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں لیکن قانونی، سفارتی طریقے سے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور ن لیگ  کے بیانات میں کوئی  جوڑ  نہیں، ن لیگی رہنماوَں اور ان کے سابق وزرا احسن اقبال، شاہد خاقان، خواجہ آصف، رانا ثنااللہ سب نیب زدہ ہیں اور نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا.