آئی جی کو اغوا کیا اور گن پوائنٹ پر دستخط لیے، سینیٹر مشتاق احمد

277

اسلام آباد: سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ آئی جی کو اغوا کیا گیا اور گن پوائنٹ پر دستخط لیے گئے.

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ نامنظور ہے اور آئین کی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ سندھ کے آئی جی کو اغوا کیا گیا اور گن پوائنٹ پر دستخط لیے گئے اور سندھ پولیس افسران کے چھٹی پر جانے کی حمایت کرتا ہوں، وفاق کےغیر آئینی اقدام پر ہر دم تک لڑیں گے.

سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ سندھ پولیس کا معاملہ قابل مذمت ہے، آئی جی سندھ حق پر ہیں وہ ڈٹ جائیں ہم آپ کےساتھ ہیں، واقعے کیخلاف سندھ پولیس کیساتھ کھڑے ہیں.