سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ

187

نئی دہلی:سابق بھارتی کپتان کپل دیوکودل کا دورہ پڑنے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے سابق کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے،کپل دیو کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

61 سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے بھارت کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جب کہ 1983 میں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔