چلاس:اصل تبد?ل? بلد?ات? نظام س? آئ? گ? ، عمران خان

288

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کا ملک میں اصل جمہوریت اور تبدیلی بلدیاتی نظام کی بدولت ہی آئے گی ، 2015 الیکشن کا سال ہوگا، مسلمانوں نے علم کی بنیاد پر 700 سال تک دنیا پر حکومت کی ۔

چلاس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا دنیا میں علم حاصل کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں ، تعلیم پر اگر زور نہ دیا گیا تو چلاس جیسے علاقوں میں ترقی کیسے ہو سکتی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعلیم پر بجٹ خیبرپختونخوا میں خرچ ہو رہا ہے ، مسلمانوں نےعلم کی بنیاد پر700 سال تک دنیا پرحکمرانی کی۔

عمران خان کا کہنا تھا ن لیگ کی حکومت پیسے سے چلاس کے لوگوں کا ضمیر خریدا چاہتی ہے ، گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت وسائل عطاء کیے ہیں، میرا مشن ہے کہ میں ملک سے غربت کو ختم کروں گا، ان کا کہنا تھا میرا وعدہ ہے کہ میں ہر ظالم کا مقابلہ کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا 2015 الیکشن کا سال ہو گا، ترقی جب ہی ممکن ہے جب بلدیاتی نظام رائج کیا جائے ، اصل تبدیلی بلدیاتی نظام کی بدولت ہی آئے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا خٰیبرپختونخوا کی پولیس ملک کی دوسری پولیس سے بہتر ہے۔