ترق? ?? لئ? د?شتگرد? ?ا خاتم? ضرور? ?? ، ش?باز شر?ف

224

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے چین نے پاکستان کو اقتصادی پیکج دے کر وزیراعظم اور پاکستانی قوم پر اعتماد کیا ہے ، تعلیم، انصاف،صحت کی گولیوں سےہی دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے، جن لوگوں نےدھاندلی کاڈھنڈوراپیٹاان کےصوبےمیں کیاہوا سب نےدیکھ لیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا قائم علی شاہ صاحب کی درخواست پر کافی عرصے بعد کراچی آیا ہوں ، شاہ صاحب کو سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد ہے ۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور وزیرداخلہ کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عمران خان کوئی بات خود نہیں کہتے جب کوئی ان کے دماغ کوئی بات ڈال دیتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں ، کے پی کے میں دوبارہ الیکشن کی بات بھی کسی نے ان کے دماغ میں ڈالی ہے ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا جب تک دہشتگردی کو شکست نہیں  دے گے کامیاب نہیں ہو سکتے ، اور نہ ہی دہشتگردی کو بندوق کی گولی سے ختم کیا جا سکتا ہے ، دہشتگردی کو صرف تعلیم ، انصاف اور صحت کی گولیوں سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا بجلی کی لوڈشیڈنگ سب سےبڑا چیلنج ہے، چین سے بجلی کے منصوبے کےلیے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ، وزیر اعظم ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین نے وزیراعظم اور پاکستان عوام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ سے ملک کو درپیش مسائل پر بات ہوئی ، میٹرو بس سروس کے لیے سندھ کی رہنمائی کے لیے تیار ہیں، شاہ صاحب کو میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی، صوبوں کی اجتماعی ترقی ملک کی ترقی ہے ۔