پشاور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاو ر کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پشاور آنا تھا تاہم دورے کاشیڈول تبدیل کرتے ہو ئے اب وہ 31 اکتوبر کو پشاور اور ملاکنڈ کادورہ کریں گے 31 اکتوبر کو صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم پشاور کے دورے سے قبل ملاکنڈ کا دورہ کرینگے اور وہاں صحت انصاف کارڈ کا اجرا کریں گے۔