لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے.
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے، سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی، سب کو علم ہے، این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں.
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے تاہم پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے جبکہ منہگائی بڑھتی جارہی ہے.