جیسے کو تیسا کے مصداق ایران نے امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے بغداد میں تعینات ایرانی سفیر پر پابندی عائد کیے جانے کےجواب میں ایران نے بھی بغداد میں امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی۔
ایران نے امریکی سفیر کو بغداد میں ‘دہشتگردی’ اور مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت پابندی عائد کی ہے۔
US Amb. to Iraq, Matthew Tueller, has had a central role in coordinating terrorist acts in Iraq & beyond, in criminal assassination of Gen. Soleimani & in advancing sanx agst our ppl. Today, Iran designated him & two other officials involved.
Anti-Iran moves won't go unanswered. pic.twitter.com/4BTc16S7TK
— Saeed Khatibzadeh (@SKhatibzadeh) October 23, 2020
ایران نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکی سفارتکار ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں جن میں میتھیو ٹیولیر کے دو نائب بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ ایرا ن مخالف اقدامات پر جواب دیے بغیر نہیں رہا جائے گا اور خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔