لسبیلہ، کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 3180 کلو گرام منشیات برآمد

39

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3180 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔ 24 اکتوبر2020 پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے جنرل ایریا شادی کور میں تنگ باز کے علاقے کی چیکنگ کے دوران چھپائی گئی 3,180 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 3 عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی، منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 17000 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔