آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا افتتاح مشعال ملک کرینگی

14

اسلام آباد (جسارت نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کا افتتاح آج شام ساڑھے 5 بجے کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ملک سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور ٹورنامنٹ میں 9 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر اسکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔