مسلح افواج کا اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار

146

راولپنڈی(صباح نیوز)مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 75 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے ویب سائٹ پر پیغام لکھا گیا کہ بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کے 158 افسروں اور جوانوں نے جان قربان کی۔ پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، اقوام متحدہ امن مشن میں شمولیت ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے۔پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960 میں کانگو میں اپنا پہلا دستہ تعینات کرنے سے ہوا پاکستان نے دنیا بھر کے تقریبا 28 ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنزمیں حصہ لیا۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، متعددعالمی رہنما اوراقوام متحدہ قیادت نے عالمی سطح پرپاک فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا۔اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں پاکستان 19جون2019ء میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔