فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں، فواد چوہدری

248

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے.

انہوں نے کہا کہ فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں.

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے.