فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

276

ترک صدر رجب طیب اردوان کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون پر تنقید کے باعث فرانس انے انے سفیر کو واپس بلالیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران نبی کریم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مسلم دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی.

طیب اردوان نے اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر میکرون کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے دماغی علاج کا مشورہ بھی دیا تھا۔

طیب اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ متعصبانہ سوچ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کو انتخابات میں شکست ہوگی اور 2022 کے بعد میکرون فرانس کے صدر نہیں ہوں گے۔

ترک صدر کی تنقید پر فرانس نے اپنے صدر کے بارے ایک جملہ برداشت نہیں کیا اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا.