نمل یونیورسٹی میں نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، وزیراعظم

152

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمل یونیورسٹی میں نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نمل یونیورسٹی آف میانوالی میں پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے.

وزیراعظم عمران خان نے نالج سٹی کا ماسٹر پلان بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں شیئر کیا ہے.