“بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں”

168

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں جو کسی بھی ملک کی بقاءاور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا اور نہ اب سر جھکائے گا.