وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مریم نوازکاجبری گمشدگی معاملہ اچانک دریافت کرناحیران کن ہے، مریم نوازگرفتاردہشتگردکی اٹھائی ہوئی تصویرکی انجانےمیں حمایت کررہی تھیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی حکومتوں نےجبری گمشدگی پرکبھی ایک لفظ نہیں بولا، پی ٹی آئی کی حکومت نےجبری گمشدگی کامعاملہ اٹھاکرجمودکوتوڑاہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی،ن لیگ حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کوپی ٹی آئی حکومت نےتوڑدیاہے اب شریف اور بھٹو کی اولادیں جبری گمشدگی کا ذکرمحفوظ طور پرکرسکتی ہیں، پی ٹی آئی حکومت جبری گمشدگی سے متعلق بل لا رہی ہے اور وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی معاملے پر کمیٹی بنائی ہے۔
We have taken up this issue – broken the taboo – have a bill being vetted – Cabinet has formed comm on issue. Decades of silence/inaction on this issue by PMLN & PPP govts has been ended by PTI. Taboo ended & Sharif & Bhutto-Zardari kids can safely mention enforced disappearances
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 26, 2020
شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نوازگرفتاردہشتگردکی اٹھائی ہوئی تصویرکی انجانےمیں حمایت کررہی تھیں مریم نواز کاجبری گمشدگی کو دریافت کرنا اورنواز شریف کا فوج میں بغاوت کےبیج بونا اتفاق ہے؟ کیا اجیت دوول کی ہائیبرڈ واراوردہشتگردی کی دھمکی اوراویس نورانی کی بلوچستان سےعلیحدگی کی بات محض اتفاق ہے؟،بھارتی این ایس اے اور پی ڈی ایم کا ایک ہی موقف آنا محض اتفاق ہے ؟