گستاخانہ خاکے اور اسلام مخالف بیانات پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

243

پاکستان نے گستاخانہ خاکوں اور صدر کے اسلام مخالف بیانات پر فرانس سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدرکےاسلام مخالف بیان پرسخت احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکرٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ دیا۔

خاکوں کےبعدفرانسیسی صدرکےگستاخانہ بیان پربھی احتجاج رکارڈکرایاگیا۔سفیر کو باور کرایا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناموس رسولﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران نے فیس بک سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ فرانس میں اسلام کودہشت گردی سےجوڑاگیا،ایسےاقدامات نےفرانس میں مسلمانوں کےدرمیان مزیداضطراب کوجنم دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ردعمل میں کہا کہ فرانس کواپنی آبادی کومتحدکرنےکےلیےسیاسی پختگی کامظاہرہ کرناچاہیے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سےمتعلق ہمارےجذبات کااحترام کیاجائے،کسی بھی مذہب کے پرامن پیروکاروں یامرکزکوتنہانہیں کرناچاہیے،انتہاپسنداوردہشت گردعناصرکی حوصلہ شکنی کےلیےنپےتلےبیانات دینےچاہییے۔