پول?س ن? وس?م ?و ب??مان? تشدد ?ر ?? قتل ??ا ، رابط? ?م???

281

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے پیراورمنگل کی درمیانی شب کو وسیم دہلوی کو پولیس نے گرفتار کیا، اور پھر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا ۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا آپریشن کےدوران ایم کیو ایم کے 190 کارکنان قتل ہوچکے ہیں مگر آج تک کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا ۔

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا وسیم دہلوی 40 واں کارکن ہے جسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس نے وسیم کے گھر پر چھاپہ مارا، وسیم دہلوی جیسے شریف اور ملنسار کارکن کو حراست میں لیا گیا اور پھر اس کی لاش دے دی گئی ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کچھ عرصہ پہلے بھی عزیزبھٹی تھانے میں پولیس کا ٹارچرسیل برآمد ہوا تھا، جس پر عزیزبھٹی تھانے کے پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا تھا۔

رابطہ کمیٹی کے رکن خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا سب سے پہلے ہم کراچی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اور پھر آپریشن ہمارے ہی خلاف شروع کر دیا گیا ۔ اس لئے ہم نے کہا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن فوجی کے ذریعے کرایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ماضی کی طرح بدقسمتی سےاس آپریشن نے بھی سیاسی راستہ اختیار کر لیا ہے ، مختلف ایجنسیوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو حراست میں لے رکھا ہے ، ایم کیو ایم کو کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، ایسا لگتا ہے عدلیہ بھی دباؤ کا شکار ہے۔

رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا آپریشن انسانی حقوق اور آئین کے تحت کیا جاتا ہے،  آج تک کسی ایک کارکن کا قاتل گرفتار نہیں ہوا، یہ کیساآپریشن ہے جو صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہے، انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔