بچے کی پیدائش پر والد کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کا بل منظور

51

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں بچے کی پیدائش پر والد کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے ساتھ ساتھ بچے کی پیدائش پر والد ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے۔شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہو گا۔قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدایش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے
گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو چار ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو تین ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے مطابق والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی۔