‘قرضےلے کرریڈیو پاکستان چلا رہے اس لیے ملازمین کو فارغ کیا’

162

وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان خسارے میں ہے، قرض لے کر چلا رہے ہیں، ادارے کو چلانے کیلئے ملازمین کو فارغ کرنا پڑا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کاخسارہ ہمارے دور کا نہیں، حکومت نے ریڈیو پاکستان میں کوئی نئی بھرتیاں نہیں کیں ،ریڈیو پاکستان خسارے میں ہے، قرض لے کر چلا رہے ہیں، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو فارغ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، ادارے کو چلانے کیلئے ملازمین کو فارغ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم کرپشن اور بددیانتی پر گھر بھیج دیا گیا، ملک کا ایک وزیراعظم کرپشن پر گھر چلا گیا ہے، حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ پیساواپس لایا جائے، اپوزیشن یا حکومتی جماعتوں میں موجود لوگوں سے بھی لوٹا پیساواپس لایا جائے۔

علی محمد خان نے جزائرکے حوالے سے سندھ حکومت کا خط ایوان میں پڑھ کرسنایا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے2جولائی کوخط لکھا تھا،چار دن میں سندھ حکومت نےجواب دیا۔