کراچی واٹر بورڈ کے نئے ” بورڈ ” کی تشکیل وزیر بلدیات چیئرمین ہونگے ۔
8 غیر سرکاری ارکان میں جامعہ این ای ڈی اور مہران جامشورو کے اساتذہ اور ایک ریٹائرڈ سیکریٹری بھی شامل کرلیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بورڈ کا کوئی سیکریٹری نہیں ہے ایم ڈی بھی رکن ہونگے ۔ بورڈ میں تین ایسی شخصیات ہین جن کا کراچی سے تعلق نہیں ۔۔
کراچی ( رپورٹ محمد انور ) حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) کے نئے 15 رکنی بورڈ کی تشکیل کردی ۔ نیا بورڈ بھی دو گروپوں اے اور بی پر مشتمل ہے ، ایے گروپ سرکاری افسران اور بی گروپ غیر سرکاری افسران پر مشتمل ہے ۔نوٹیفیکشن کے مطابق بورڈ کے چیئرمین صوبائی وزیر بلدیات ہونگے جبکہ ارکان میں صوبائی سیکریٹری بلدیات سیکریٹری خزانہ ، سیکریٹری پلاننگ و منصوبہ بندی ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور ایم ڈی ، واٹر بورڈ سرکاری گروپ اے میں شامل ہونگے جبکہ غیر سرکاری ارکان کے گروپ بی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی، پروفیسر نعمان احمد، سابق سیکریٹری حکومت سندھ عبدلکبیر قاضی ، عبدالستار پیرزادہ، ظفر سبحانی، مہران یونیورسٹی جامشورو کے بخشل خان لاشاری ، پروفیسر نوشین حفیظ انور اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اراکین میں ہیں ۔ واضح رہے کہ اس غیر سرکاری بورڈ کے ارکان میں مہران یونیورسٹی بخشل لاشاری این ای ڈی یونیورسٹی کے سروش لودھی اور پروفیسر نعمان احمد سرکاری ملازمین ہیں جبکہ سابق بیوروکریٹ ریٹائرڈ عبدلکبیر قاضی بھی بدستور پینشن وصول کرنے کے باعث سرکار سے منسلک ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ نوٹیفیکشن میں بورڈ کا سیکریٹری کون ہوگا اس کا ذکر نہیں ہے جبکہ بورڈ میں تین ایسی شخصیات بھی شامل کر لی گئیں جن کا کراچی سے کوئی تعلق نہیں ۔ #
Sent from my Samsung Galaxy smartphone.
Sent from my Samsung Galaxy smartphone.