پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز میں ریکارڈ انتہائی شاندار ہے

105

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز میں ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ 1992 سے 2018 تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 59 میچوں میں گرین شرٹس نے 52 میں فتح حاصل کی جبکہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ٹائی ہوا اور 2 بے نتیجہ رہے۔ اس طرح پاکستان کا زمبابوے کے خلاف جیت کا تناسب 92.10 فیصد ہے۔ زمبابوے نے آخری مرتبہ 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا، قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی3 ون ڈے میچز کی سیریز میں اسے0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز جولائی 2018 زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی گئی،5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے0-5سے کامیابی حاصل کی۔