انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

219

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام لائیو ویڈیو اسٹریمنگ پر کام شروع کردیا جس کے بعد لائیو ویڈیو اسٹریمنگ اب 4 گھنٹوں تک محیط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکیں گے۔

ان فیچرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ پر زیادہ زور دیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اس کے استعمال کی شرح بڑھ گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق لائیو اسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع مل سکے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جیسے شاپنگ۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کو توقع ہے کہ لائیو ویڈیوز سے لوگ زیادہ وق ایپ میں گزاریں گے کیونکہ یہ لائیو مواد لوگ کسی اور جگہ نہیں دیکھ سکیں گے۔