ـ12سال بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

59

لاہور(جسارت نیوز)12سال بعد جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور دورے کی کلیئرنس کیلیے افریقی بورڈ کا سیکیورٹی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلییکرکٹ ساتھ افریقا (سی ایس اے)کا 4 رکنی وفد پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقا کے 4 رکنی وفد کی قیادت کرکٹ آپریشن مینجر مائیک گجر کریں گے۔