مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار رہے ہیں،سرفراز احمد

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت خراب، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلنے والے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت ناساز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کھیلنے والے سندھ کے کئی کرکٹرز کو بخار اور فلو کی شکایت ہے۔