کک باکسنگ، قومی چیمپئن نثار احمد خان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

82

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کک باکسنگ کا درخشاں ستارہ کک باکسنگ ویلٹر ویٹ کا قومی چیمپئن نثار احمد خان آج کل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔زندگی کی گاڑی کا پیہہ چلانے کے لیے نثار دن میں ہوٹل پر کام کرتا ہے تو شام میں رنگ میں آکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتا ہے۔رنگ میں بے خوف لڑنے والا نثار احمد خان زندگی کی جنگ بھی دلیری سے لڑ رہا ہے۔