آپ ﷺ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، وزیراعظم

130

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول میلادالنبیؐ کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اورانسانیت کی رہنمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپؐ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی، آج فلاح عامہ کی بنیاد پرتشکیل معاشرے انہی اصولوں پرقائم ہیں،عدل وانصاف، مذہبی وسماجی آزادی کاعملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کرانسانی فلاح کیلئے کام کیا، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں اور ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا اب منزل زیادہ دور نہیں۔

حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہرسراٹھارہی ہے، کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاوَ سے روکا، ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیرپرعمل پیرارہیں۔