صدر مملکت کا ترکی میں زلزلے پر اظہار افسوس

149

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ترکی کے شہرازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے کے باعث تباہی اور جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا.

صدر مملکت عارف علوی نے کہا  کہ ترک صدر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں.

واضح رہے کہ گذشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 800 سے زائد افراد کو شدید زخمی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.