آذربائیجان اور آرمینیا کشیدگی کم کرنے پر رضامند

251

کئی ہفتوں کی خونریز جنگ کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان نگورنوکاراباخ تنازع پرکشیدگی کم کرنے پر رضامند ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اورآذربائیجان کےوزرائےخارجہ نےجنیوامیں گزشتہ روز ملاقات کی جس میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمینیاآذربائیجان وزرائےخارجہ شہری آبادی کونشانہ نہ بنانے اور فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے پررضامند ہوئے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان  کےوزرائےخارجہ دوران جنگ بنائےگئےقیدیوں کی فہرست کےتبادلےپربھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کےدرمیان  حالیہ جنگ روکنےکیلئےسیزفائز3مرتبہ ناکام ہوچکاہے اور آرمینی فوج کی جانب سے آذری سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔