پاک فوج کیخلاف بولنے والے بھارت چلے جائیں، وزیر داخلہ

219

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں،پاک فوج کے خلاف باتیں  کرنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیئے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی، اپوزیشن کے شورشرابےکا واحد مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے، سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں،پاک فوج کے خلاف باتیں  کرنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6  کے تحت کاروائی کی لوگوں نےدرخواستیں دیں، ایازصادق نے  ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں، فرقہ واریت کی وجہ سےشام اور مصر کا حال ہمارے سامنے ہے،اعجاسب کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے، مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، کوئی بھی اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط نہیں کر سکتا۔

ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے، پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہر پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتا ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی حفاظت کرے، عمران خان کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔