دنیا بھرمیں کورونا کی تازہ صورتحال

207

دنیابھرمیں کوروناکیسزکی تعداد4کروڑ59لاکھ 596ہوگئی جب کہ اب تک11لاکھ93ہزار763اموات ہوچکیں، کورونا کے3 کروڑ32 لاکھ 49 ہزار808 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

امریکامیں 24گھنٹوں میں کوروناکےرکارڈ1لاکھ233کیسزرپورٹ ہوئے، ہر10ہزارافرادمیں سے272افراد میں کورونا رپورٹ ہورہاہے، امریکاکی31ریاستوں میں کوروناکےنئےکیسزسامنےآرہےہیں، دوسری کورونا لہرسےریاست اوہایو،مشی گن،شمالی کیرولینا، پنسلوانیا، وسکونسن زیادہ متاثر ہیں،صدارتی انتخابات میں اوہایو،مشی گن،شمالی کیرولینا، پنسلوانیا، وسکونسن اہم ہیں۔

یورپ میں ہر10ہزارمیں سے127افراد میں کوروناکیس رپورٹ ہورہاہے جب کہ برازیل میں 24گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار282کیسز،508اموات ہوئیں۔

جرمنی میں 24گھنٹوں میں کوروناکے19ہزار59کیسز،103اموات رپورٹ ہوئیں، جرمنی میں کوروناسےاموات کی تعداد10 ہزار452،کیسز5لاکھ18ہزار753ہوگئے۔

میکسیکومیں 24گھنٹوں میں کوروناکے6ہزارکیسز،516اموات رپورٹ ہوئیں اور کیسزکی تعداد3لاکھ87ہزار481ہوگئی ہے۔

یوکرین میں 24گھنٹوں میں کوروناکےرکارڈ8ہزار752کیسزرپورٹ ہوئے۔بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے48ہزار268کیسزرپورٹ ہوئے۔