دوسراون ڈے: زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

200

راولپنڈی: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں حارث سہیل کی جگہ حیدرعلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج ون ڈے ڈیبیو کریں گے جبکہ وہاب ریاض کی جگہ موسی خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ بہت اچھا ہوا ،کوشش کریں گے غلطیاں نہ دہرائیں، کوشش کریں گے جلد زمبابوے کو آؤٹ کریں.

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا۔ زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق ،عابد علی، فخر زمان، حیدرعلی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔