رات میں کیلا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

773

ماہرین نے خبردار کردیا ہے، رات میں کیلا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

طبی جریدے کے مطابق سب نے سنا ہوگا کہ کیلا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور اس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس انسان کے لیے بہت صحت بخش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق ہے کہ غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کیلا غذائیت سے بھرپور ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے اور کیلے میں بھرپور پوٹاشیم موجودہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق کیلا پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے اور  کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ ہوتا ہے جو معدہ کے لیے بےحد مفید ہے اور قبض کے لئے بھی اکسیر کا کام کرتاہے جبکہ ماہرین رات میں کھانے سے منع کرتے ہیں، کیوں؟

طبی ماہرین کے مطابق  رات میں کیلا کھانا زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ چونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اسی لیے اگر رات میں کیلا کھانا ہے تو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔

واضح رہے رات میں کیلا کھانا زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہےاور  ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اس لیے رات میں کیلے کو منع کیا گیا ہے۔