عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کورونا سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملانے پر خود کو قرنطیہ کرلیا.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کہا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں، ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.
قبل ازیں ڈاکٹر ٹییڈروس ادھانوم کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک ویکسین مل جائے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی میں 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے.
واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 515 اور جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 321 جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑٰ 37 لاکھ 56 ہزار 847 ہوگئی۔