نااہلی کیس؛ فیصل واوڈا کے وکیل کو آخری موقع

231

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجاکی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈاکےخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی تو فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا نے آراو کو امریکی پاسپورٹ نہیں دکھایا جس پر ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کا کیس ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے۔

کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوفیصل واوڈاکےکاغذات نامزدگی سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کی نقول دینےکاحکم دے رکھا ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن کےپاس سارا رکارڈ ہے نا کہ کب کاغذات نامزدگی فائل ہوئے؟جس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا جاسکا، فیصل واوڈاکی لندن میں 12جائیدادیں بھی آگئی ہیں جوانھوں نےچھپائیں۔