فیفا کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

144

سوئٹزرلینڈ: سوئس–اطالوی فیفا کے صدر  جیانی انفانتینو  کا کورونا وائرس مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق 50 سالہ سوئس – اطالوی فیفا کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور  ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جیانی انفانتینو  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ 10روز کےلیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے جیانی انفانتینو سے قبل رونالڈینو اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

احتیاطی تدابیر