فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن کے بقیہ4 میچز میں کْل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقا کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلادیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ان21کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔