آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ ، پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریزمیں2-1 کی ناقابل شکست لیڈ حاصل کرلی۔اورآئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں20 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پربراجمان ہوگئی۔بابرالیون کے زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کاچانس موجود ہے۔راولپنڈی میں پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں بابراعظم الیون آسٹریلیاکے ساتھ یکساں بیس پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پرپہنچ گئی۔ انگلینڈ لیگ میں 6 میچز میں 3 فتوحات اور3 ناکامیوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے۔ پاکستان نے 2 میچزکھیلے اور دونوں جیت کر دوسرے نمبر پر فائز ہو گیا۔آسٹریلیانے 3 میچوں میں2جیتے اور ایک ہارا۔ 20 پوائنٹس کی بدولت آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔آئر لینڈ نے ورلڈکپ لیگ کے 3 میچ کھیلے۔2ہارے اورایک جیتا ۔10 پوائنٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان، زمبابوے کے خلاف آخری میچ جیت کرنہ صرف کلین سوئپ مکمل کرے گا بلکہ آئی سی سی لیگ میں انگلینڈ کی جگہ ٹاپ پوزیشن پرفائز ہوسکتاہے۔