قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کا پہلا روز مکمل

84

کراچی(اے پی پی)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کے لئے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں میچ میں پیر کے روزکامران افضل کی عمدہ بولنگ کی بدولت کے پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 100 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنواچکی ۔ اسے سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید 39رنز درکار ہیں۔ کامران افضل 5 وکٹیں حاصل کرچکے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 138 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ بلاول اقبال 43 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ کے پی کے محمد وسیم جونیئر نے 3 جبکہ اسد آفریدی، عرفان اللہ اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح ٹی ایم سی گرائونڈمیں میچ کے پہلے روز محمد طلحہ کی شاندار بولنگ کی بدولت ناردرن کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 169 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ محمد طلحہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جلات خان نے 3 اور حیات اللہ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں بلوچستان نے کھیل کے اختتام پر 29 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ۔ اویس ضیا 63 اوراکبر الرحمن 6 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ فرحان شفیق 2 وکٹیں حاصل کرچکے ۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سندھ نے اپنی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 126 رنز کے جواب میں 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔ اس سے قبل شاہنواز دھنی کی نپی تلی بولنگ کی بدولت سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 59 اوورز میں 126 رنز بنا کر ئوآٹ ہوگئی۔ شاہنواز دھنی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اوپنر مختار احمد نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔