قومی ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں ہوگا.
پاکستان اورزمبابوے کے مابین تیسرا اورسیریز کا آخری ایک روزہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ گراؤنڈ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.
قومی ٹیم اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری میچ دن 12 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ساڑھے گیارہ بجے ٹاس ہوگا.
قومی ٹیم میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جن کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.
15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ،فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز، دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔