کوئی مذہب انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا،سراج الحق

215

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا.

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی   کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا.

یہ بھی پڑھیں: آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قراردیتا ہے، پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس واقعہ پر غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے.

خیال رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب 6 مقامات پر مسلح افراد نے رات گئے حملہ کیا، مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ایک خاتون سمیت 4 شہری ہلاک اور ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا.