وزیراعظم عمران خان کا چھوٹی صنعتوں کیلیے پیکج کااعلان

201

وزیراعظم عمران خان نےچھوٹی صنعتوں کیلیے پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سےچھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کو بجلی نومبر2019 کےریٹ سے50فیصدکم پردیں گے۔

توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو پیکج اعلان کررہا ہوں اس سے صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا، یکم نومبرسے اسمال انڈسٹری کیلئے اضافی بجلی پر 50 فیصد کم ریٹ پر بجلی دیں گے اور کوئی پیک آوور نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صنعتی شعبے کو25فیصد منہگی بجلی دےجاتی ہے جو صنعت کو بجلی دیتے ہیں وہ 25 فیصد منہگی ہے ہماری ایکسپورٹ25 سے 20 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہماری انڈسٹری بجلی منہگی ہونے کی وجہ سے مقابلہ نہیں کرسکتی، بجلی بنانے کے منہگے معاہدے  کیے گئے، مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی منہگی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صنعتوں اور بزنسز کو چلائیں گےلیکن ایس او پیزکے ساتھ، ہم نے صنعتیں اور بزنسز بالکل   بندنہیں کرنے، اسمال اور میڈیم صنعتوں کو پیکج دیاہے،منہگی بجلی کی وجہ سےصنعت رکی ہوئی تھی، تمام صنعتوں کو 325فیصد کم ریٹ پر بجلی ملے گی، صنعتیں اورکاروبار  چلائیں گےلیکن ایس او پیزکے ساتھ،  تمام صنعتوں کو 25فیصد کم ریٹ پر بجلی ملے گی۔