سعودی عرب میں خلاف شریعہ نام رکھنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔
سرکاری کاغذات میں ناموں کے اندراج کے حوالے سے حکومت نے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے شریعہ کوڈ کنڈکٹ کے خلاف ناموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے سماجی امور نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگ مرکب نام کے اندراج کی کوشش کرتے ہیں مثلا محمد صلاح، محمد مصطفی، اسی طرح کے مرکب ناموں کے اندراج کی اجازت نہیں ہے۔
اسی طرح ان ناموں کی رجسٹریشن پر پابندی ہو گی جس میں اصل نام سے پہلے کسی نام (نِک نیم) کا اضافہ کیا جائے۔ مثلاً نام کے شروع میں بعض لوگ الیسد بڑھا دیتے ہیں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایسا کوئی بھی نام جو اسلامی شریعت کی ہدایت اور روح کے منافی ہو مثلا عبدالرسول ا یسے کسی نام کے اندراج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔