ارنب گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا

230

پاکستان مخلاف سرگرمیوں میں پیش پیش بھارت کے متنازعہ اینکر اور انڈین ری پبلک ٹی وی کے بانی ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے خودکشی پر اکسانے کےکیس میں ارنب گوسوامی کو گھر پر چھاپا مار گرفتار کرلیا ہے جبکہ ارنب نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے اُن کی گرفتاری کےموقع پر پولیس نے اہلخانہ کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی۔

Journalist Arnab Goswami arrested for 'abetting suicide of 53-year-old  interior designer': Police

دوسری جانب بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ارنب گوسوامی کو 2سال پرانے خود کشی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، کیس کی تحقیقات حال ہی میں دوبارہ کھولی گئی ہیں۔کیس میں انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد بیوہ نے ارنب کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

ڈیزائنر نے خود کشی سےقبل تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں الزام عائد کیا تھاکہ ارنب گوسوامی نے انھیں ریپبلک نیٹ ورک اسٹوڈیو کی انٹیریر ڈیزائنگ کےعوض معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اینکر کی جانب مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کو شوز میں بلا کر انہیں “دہشت گرد ” قرار دے چکے ہیں۔